تیسرا ماھانہ اجلاس تحریک کے لاھور مرکز “طفیل سنٹر” واقع خدابخش کالونی ائیر پورٹ روڈ لاھور

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتۂ
آج تحریک رجوع الی القرآن کا  تیسرا ماھانہ اجلاس تحریک کے لاھور  مرکز ” طفیل سنٹر  ” واقع خدابخش کالونی (  KB کالونی ) نزد یاسر بروسٹ و سیور فو ڈز  ائیر پورٹ رو ڈ  لاھور کینٹ  زیر صدارت امیر تحریک جناب عبدالحق اعوان صاحب منعقد ھوا الحمد اللہ ۔
جس میں تحریک کے تقریبا تمام ذمہ داران  خصوصا جناب بریگیڈئیر  ریاض احمد طور صاحب نائب امیر تحریک رجوع الی القرآن  لاھور ، جناب افتخار الدین صاحب امیر تحریک لاھور  ، مدرس اعلی جناب محمد شاھد بھٹی صاحب اور انکے علاوہ جناب ڈاکٹر محمد ادریس صاحب آف وادئ سون سکیسر ، جناب محمد سجاد ایڈووکیٹ صاحب ، جناب میاں ندیم ایڈووکیٹ صاحب ،  جناب عبدالغفار صاحب ، جناب گلریز ملک  صاحب سابقہ چیف کیمرہ ڈیپارٹمنٹ PTV اور محترم جناب محمد طفیل صاحب بانی مرکز تحریک رجوع القرآن لاھور  نے خصوصی شرکت فرمائی ۔
اس اجلاس کا ایجنڈا یہ تھا کہ ماہ مئی ۲۰۲۴ کی کارگزاری بتائی جائے  اور ماہ جون کے لئے نئے احداف مقر ر کئے جائیں ۔ اس اجلاس کی نقابت کے فرائض  جناب ونگ کمانڈر عارف صاحب جنرل سیکریٹری تحریک رجوع الی القرآن   کی عدم موجودگی میں استاد محترم و امیر تحریک لاھور جناب افتخار الدین صاحب نے بطریق احسن سر انجام دئیے۔
اجلاس کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ھوا جس کا شرف محمد احمد میو کو حاصل ھوا ۔ اس کے بعد امیر تحریک جناب عبدالحق اعوان صاحب نے  تحریک کا تعارف وتحریک کے  آغاز اور اس کے اغراض و مقاصد  اس کے مشن کہ “ پاکستان کا بچہ بچہ قرآن حکیم کا ترجمہ خود کر سکتا ھو “پر مختصر وقت میں تفصیلا روشنی ڈالی ۔
اس کے بعد بریگیڈر صاحب نے تدریس کے بہترین اصول بتائے ۔ تمام  ذمہ داران اور معلمین نے باری باری ماہ مئی میں  اپنی اپنی تدریسی کارگزاری سنائی اور دوسروں کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔
اس اجلاس میں آنے والی تین کم سن بچے جو جناب سجاد ایڈووکیٹ  صاحب کے شاگرد تھے سب کی توجہ کے مرکز تھے ۔ ان تینوں بچوں نے باری باری سب کے سامنے وائٹ بورڈ پہ بسم اللہ کا ترجمہ  نہایت خوبصورت اور معصوم  انداز میں کر کے سب کو حیران کردیا اور سب کی طرف سے خوب داد حاصل کی ۔ اللہ انکو زندگی دے اور دوسروں کے لئے مشعل راہ بنائے ۔
آخر میں  تمام شرکاء کی پرتکلف چائے کے ساتھ تواضع کی گئی ۔
اللہ پاک سب کی پر خلوص کاوشوں کو قبول فرمائے اور وطن عزیز میں اسلامی انقلاب کی راہیں ہموار فرمائے ۔ آمین

Leave a Comment