تیسرا ماھانہ اجلاس تحریک کے لاھور مرکز “طفیل سنٹر” واقع خدابخش کالونی ائیر پورٹ روڈ لاھور

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتۂ
آج تحریک رجوع الی القرآن کا  تیسرا ماھانہ اجلاس تحریک کے لاھور  مرکز ” طفیل سنٹر  ” واقع خدابخش کالونی (  KB کالونی ) نزد یاسر بروسٹ و سیور فو ڈز  ائیر پورٹ رو ڈ  لاھور کینٹ  زیر صدارت امیر تحریک جناب عبدالحق اعوان صاحب منعقد ھوا الحمد اللہ ۔
جس میں تحریک کے تقریبا تمام ذمہ داران  خصوصا جناب بریگیڈئیر  ریاض احمد طور صاحب نائب امیر تحریک رجوع الی القرآن  لاھور ، جناب افتخار الدین صاحب امیر تحریک لاھور  ، مدرس اعلی جناب محمد شاھد بھٹی صاحب اور انکے علاوہ جناب ڈاکٹر محمد ادریس صاحب آف وادئ سون سکیسر ، جناب محمد سجاد ایڈووکیٹ صاحب ، جناب میاں ندیم ایڈووکیٹ صاحب ،  جناب عبدالغفار صاحب ، جناب گلریز ملک  صاحب سابقہ چیف کیمرہ ڈیپارٹمنٹ PTV اور محترم جناب محمد طفیل صاحب بانی مرکز تحریک رجوع القرآن لاھور  نے خصوصی شرکت فرمائی ۔
اس اجلاس کا ایجنڈا یہ تھا کہ ماہ مئی ۲۰۲۴ کی کارگزاری بتائی جائے  اور ماہ جون کے لئے نئے احداف مقر ر کئے جائیں ۔ اس اجلاس کی نقابت کے فرائض  جناب ونگ کمانڈر عارف صاحب جنرل سیکریٹری تحریک رجوع الی القرآن   کی عدم موجودگی میں استاد محترم و امیر تحریک لاھور جناب افتخار الدین صاحب نے بطریق احسن سر انجام دئیے۔
اجلاس کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ھوا جس کا شرف محمد احمد میو کو حاصل ھوا ۔ اس کے بعد امیر تحریک جناب عبدالحق اعوان صاحب نے  تحریک کا تعارف وتحریک کے  آغاز اور اس کے اغراض و مقاصد  اس کے مشن کہ “ پاکستان کا بچہ بچہ قرآن حکیم کا ترجمہ خود کر سکتا ھو “پر مختصر وقت میں تفصیلا روشنی ڈالی ۔
اس کے بعد بریگیڈر صاحب نے تدریس کے بہترین اصول بتائے ۔ تمام  ذمہ داران اور معلمین نے باری باری ماہ مئی میں  اپنی اپنی تدریسی کارگزاری سنائی اور دوسروں کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔
اس اجلاس میں آنے والی تین کم سن بچے جو جناب سجاد ایڈووکیٹ  صاحب کے شاگرد تھے سب کی توجہ کے مرکز تھے ۔ ان تینوں بچوں نے باری باری سب کے سامنے وائٹ بورڈ پہ بسم اللہ کا ترجمہ  نہایت خوبصورت اور معصوم  انداز میں کر کے سب کو حیران کردیا اور سب کی طرف سے خوب داد حاصل کی ۔ اللہ انکو زندگی دے اور دوسروں کے لئے مشعل راہ بنائے ۔
آخر میں  تمام شرکاء کی پرتکلف چائے کے ساتھ تواضع کی گئی ۔
اللہ پاک سب کی پر خلوص کاوشوں کو قبول فرمائے اور وطن عزیز میں اسلامی انقلاب کی راہیں ہموار فرمائے ۔ آمین

10 روزہ فہم القران کورس

الحمدللہ,
10 روزہ فہم القران کورس جاری ہے. مقام رہائش گاہ ,جاوید اقبال صاحب ,مکان نمبر: 140 ,گلی نمبر: 6, ابوبکر بلاک,بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی,واھگا بارڈر. منتظمین, نصر اللہ اولکھ, ایڈوکیٹ ہائی کورٹ لاہور اسلامک لاء موومنٹ, (ILM) کے صدر
زیر نگرانی پروفیسر ڈاکٹر قلب بشیر خاور بٹ
معلم شاہد بھٹی.
03004321122
03044425578

فهم القرآن کورس جاوید اقبال آڈیٹوریم لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

الحمدللہ، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن (LHCBA) کے زیر اہتمام جاوید اقبال آڈیٹوریم میں فہم القرآن کورس کی تکمیل کے بعد۔ الحمدللہ، اب پانچ ایڈووکیٹ، چار مرد اور ایک خاتون نے فہم القرآن کورس پڑھانا شروع کر دیا ہے۔

1۔مسز فردوس، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

2۔مسٹر محمد حماد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ

3۔مسٹر محمد یونس ایڈووکیٹ ہائی کورٹ۔

4. رانا ذوالفقار علی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

5۔چوہدری محمد اجمل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ۔

اللہ ہماری کاوشوں کو قبول فرمائے۔آمین۔

 

 

 

تکمیل قرآن کورس جاوید اقبال آڈیٹوریم لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے ہم نے اپنا فہم القرآن کورس مکمل کر لیا ہے اور آج سے ہم نے “الف لام میم” سے “سورۃ الناس” تک کا ایڈوانس کورس شروع کر دیا ہے۔ سہ پہر 3 بجے سے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں۔ 4 بجے تک. لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں